شاہدخاقان عباسی کی راہداری ضمانت 4 ہفتوں کیلئے منظور
فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ایس اوکی غیرقانونی تقرری کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت 4ہفتوں کیلئے منظورکرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی نے ن لیگ کے رہنماءشاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان عدالت میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عدالت کو بتایاکہ نیب نے کراچی میں ایک نیا ریفرنس دائرکردیا ہے نیب سے کوئی سمن بھی موصول نہیں ہوا،شاہد خاقان عباسی کوراہداری ضمانت دی جائے ۔
بعدازاں عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت 4ہفتوں کیلئے منظورکرلی۔
نیب نے غیرقانونی تقرری کے معاملے پرشاہد خاقان عباسی کےخلاف ایک نیا ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں دائرکیا عدالت نے ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔